8 دسمبر، 2010، 12:03 PM

مقبوضہ فلسطین

امریکہ کو یہودی بستیوں کی تعمیرعارضی طور پر بھی رکوانے میں شکست

امریکہ کو یہودی بستیوں کی تعمیرعارضی طور پر بھی رکوانے میں شکست

مقبوضہ فلسطین کے ایک اخبار کے مطابق اسرائیل کو نئی بستیوں کی عارضی تعمیر سے باز رکھنےمیں بھی امریکہ کو شکست ہوگئی ہے اور مشرق وسطی نام نہاد امن مذاکرات میں امریکہ کوئي مصبوط اور سنجیدہ ثالث نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اخبار جورازلم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہاسرائیل کو نئی بستیوں کی عارضی تعمیر سے باز رکھنےمیں بھی امریکہ کو شکست ہوگئی ہے اور مشرق وسطی نام نہاد امن مذاکرات میں امریکہ کوئي مصبوط اور سنجیدہ ثالث نہیں ہے۔امریکہ چاہتا تھا کہ اسرائیل متنازعہ بستیوں کی تعمیر روک دے۔ فسلطینیوں نے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کے لیے بستیوں کی تعمیر روکنے کی شرط رکھی تھی۔فسلطینیوں نے آخری بار ستمبر میں اس وقت اسرائیل کے ساتھ نام نہاد مذاکرات ختم کر دیے تھے جب اسرائیل کی طرف سے غرب اردن میں نئی بسیوں کی تعمیر پر دس ماہ تک جاری رہنے والے پابندی کی مدت ختم ہو گئی تھی۔ ستمبر میں تقریباً دو سال کے وقفے کے بعدنام نہاد  امن مذاکرات دوبارہ شروع ہوئے تھے لیکن اسرائیل کی طرف سے تعمیر پر پابندی کرنے کے فیصلے کی وجہ سے یہ جلد ہی ختم ہو گئے۔امریکہ کا کہنا ہے کہ وہ دونوں فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششیں جاری رکھے گا۔ ایک اعلیٰ امریکی اہلکار کے مطابق ان کی اسرائیل کو مقبوضہ علاقوں میں تعمیر سے باز رکھنے کی کوششیں ناکام ہو گئی ہیں۔اسرائیل کے وزیر دفاع ایہود باراک نے کہا ہے کہ وکی لیکس پر خفیہ دستاویزات کی اشاعت کی وجہ سے امریکہ کا دھیان بٹ گیا ہے اور اس کے ساتھ بات چیت جاری نہیں رکھی جا سکتی۔ امریکی وزارتی خارجہ کے ایک ترجمان نے اس بات سے انکار کیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اوبامہ انتظامیہ نے اسرائیل کو بستیوں کی تعمیر پر پابندی مزید نوے دن بڑھانے کے عوض بہت سی مراعات دینے کا اعلان کیا تھا جن میں سلامتی کی ضمانت اور جنگی طیاروں کا وعدہ بھی شامل تھا۔لیکن اسرائیل نے امریکہ کی کوئی بات آج تک نہیں مانی ہے بلکہ اسرائیل تو اپنی ہی باتیں منواتا رہا ہے۔ امریکہ واضح طور پر اسرائیل کا حامی ہے عربوں کا نہیں ، لیکن بعض بکے ہوئے عربوں کو یہ واضح بات دکھائی نہیں دیتی ، شاید اس کی جوہ یہ ہو کہ یہ عرب بھی امریکی یا اسرائیلی ایجنٹ ہی ہوں جو مسئلہ فلسطین کو 60 سال سے حل کرانے میں خلل ایجاد کررہے ہیں۔

News ID 1206700

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha